ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سربرینیتسا: ہالینڈ کی حکومت نے امن مشن کو ذمہ دار قرار دینے کے خلاف اپیل کر دی

سربرینیتسا: ہالینڈ کی حکومت نے امن مشن کو ذمہ دار قرار دینے کے خلاف اپیل کر دی

Fri, 22 Sep 2017 17:09:11    S.O. News Service

ہالینڈ ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہالینڈ کی حکومت نے ملکی سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ اْس عدالتی حکم نامے کو منسوخ کر دے جس میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ڈچ فوجیوں کو سربرینیتسا قتل عام کا جزوی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ڈچ امن فوجیوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بلقان کی جنگ کے دوران 1995ء میں ایسے 350 مسلمان مردوں کو اقوام متحدہ کی بیس سے واپس بھیج دیا تھا جو بعد ازاں 7,500 دیگر افراد کے ساتھ قتل کر دیے گئے۔ ہالینڈ کی سپریم کورٹ تاہم صرف اْسی صورت میں اس فیصلے کی واپسی کا حکم دے سکتی ہے جب زیریں اپیل کورٹ نے قانون یا طریقہ کار کے حوالے سے کوئی غلطی کی ہو۔


Share: